5 اگست، 2023، 10:21 AM

ایران کا میرجاوہ بارڈر پر پاکستانی زائرین کے استقبال کے لیے خصوصی انتظام

ایران کا میرجاوہ بارڈر پر پاکستانی زائرین کے استقبال کے لیے خصوصی انتظام

ایرانی کی وزارت محنت اور سماجی بہبود کے وزیر کے خصوصی نمائندے نے میرجاویہ بارڈر (سیستان اور بلوچستان کی سرحد) پر پاکستانی زائرین اربعین کے استقبال کے لیے اس وزارت کی خصوصی آمادگی کا اعلان کیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سماجی بہبود کی وزارت کے خصوصی نمائندے مہری طالبی دریستانی نے آج شام میرجاویہ میں سرحدی ٹرمینل اور زائر سرائے امام رضا علیہ السلام کے دورے کے موقع پر کہاکہ محنت اور سماجی بہبود کی وزارت اور اس سے منسلک فلاحی تنظیموں اور خیراتی اداروں نے اس سال میرجاوہ بارڈر پر پاکستانی اربعین زائرین کے لیے استقبال کے لئے خصوصی انتظامات فراہم کئے ہیں۔

وزارت سماجی بہبود کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام ہر ایک کے لیے نجات کی کشتی ہیں اور حسینی تعلیمات ہر رنگ، نسل، مذہب اور قومیت کے لوگوں کو اپنی طرف کھینچتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرجاویہ کی سرحد جو کہ حرم حضرت امام حسین (ع) کے مشرقی دروازے کے طور پر پاکستانی زائرین اربعین حسینی کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں خدمات پہنچانے کے عزم کا نام ہے۔کیونکہ زائرین اس سرحد میں انتہائی مصائب اور مشکلات کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔ 

وزارت تعاون، محنت اور سماجی بہبود کی طرف سے منظوری انتظامات کی منظوری دی گئی ہے تاکہ میرجاوہ کی سرحد پر حسینی زائرین کے استقبال کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے۔

انہوں نے کہا: گذشتہ دنوں وزارت کے اربعین حسینی کیمپ، تعاون، محنت اور سماجی بہبود کے جنرل محکموں اور وزارت کے ماتحت اداروں نے جنوبی خراسان، کرمان، ہرمزگان اور یزد کے صوبوں میں صوبہ سیستان و بلوچستان کی سرحد پر پاکستانی زائرین امام حسین علیہ السلام کے لیے ضروری سہولیات اور مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

طالبی دریستانی نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ، آج کے دورے کے دوران، میرجاوہ کی سرحد پر سیستان اور بلوچستان میں اربعین حسینی کوآپریٹو، مزدور اور سماجی بہبود کے کیمپ کو ضرورت کی اشیاء فراہم کرنے کے لیے عطیہ دہندگان اور دیگر تنظیموں کی صلاحیت کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

News ID 1918243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha